• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلو اور سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرو،دھونی کو بھارتی بورڈ کی پیشکش

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی لیکن شرط لگائی ہے کہ انہیں کرکٹ کھیلنے پڑے گی۔ بی سی سی آئی نے سال 2019-20 کیلئے کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے۔ چھ ماہ سے ٹیم سے باہر رہنے کی وجہ سے انہیں کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی قواعد کے مطابق اس کھلاڑی کو کنٹریکٹ دیا جاسکتا ہے ، جس نے کم سے کم تین ٹیسٹ یا 8ون ڈے کھیلے ہوں ۔ دھونی اتنے ٹی 20میچ کھیل کر بھی فہرست میں آسکتے ہیں ۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگر دھونی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ یا اس سے پہلے ٹیم میں آتے ہیں ، تو میچوں کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین