• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹوکس اور پوپ کی سنچریاں،ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی گرفت میں

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) بین اسٹوکس اوراولی پوپ نے 5 ویں وکٹ پر 203 رنزکی بڑی شراکت قائم کر کے انگلینڈ کو پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے دوسرے ہی روز مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ499 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کردی ،میزبان ٹیم نے جوابی اننگز میں محتاط آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنزجوڑے، کھیل کے خاتمے پر جنوبی افریقا نےدو60 وکٹ پر رنز بنالئے تھے۔ ڈیوڈ مالان 18 رنزبناکر آئوٹ ہوئے، زبیر حمزہ 10 رنز بناسکے۔ ڈین ایلجر 32پر کھیل رہے تھے، دونوں وکٹیں ڈوم بیس نے حاصل کیں ۔ جمعہ کو انگلینڈ نے 224 رنز 4 وکٹ پر اننگز شروع کی تو اسٹوکس اور پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کی،کھانے کے وقفہ تک بناکسی نقصان کے اسکور 335 تک پہنچادیا، لنچ کے تھوڑی دیر بعد 120رنزکی اننگز کھیلنے والے اسٹوکس 351کے مجموعے پر آئوٹ ہوگئے۔ جوز بٹلر صرف ایک رنزبناکر چلتے بنے ۔ پوپ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی وہ 135 پر ناٹ آئوٹ رہے،کرن 44 اور ووڈ 42 رنزکے ساتھ قبل ذکر اسکورر تھے۔ اسپنر کیشو مہاراج 180 رنز کے عوض 5 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔ جواب میں پروٹیز بیٹنگ دبائو کا شکار تھی کھیل کے خاتمے پر 60 رنز تک پہنچتے پہنچتے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
تازہ ترین