• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس اقبال کے اعزاز میں ڈیف ریچ اسکول میں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن کے تحت سسکو گلوبل کمیونٹی ایوارڈ حاصل کرنے والے اویس اقبال کے اعزاز میں ڈیف ریچ اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن کے بانی رچرڈ گیری نے کہا کہ اویس اقبال نے دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے امید ہے وہ آئندہ بھی اسی طرح قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کےلئے کام کرتے رہیں گے ۔ اویس اقبال نے بچوں سے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کئے اور انہیں بتایا کہ انہیں بین الاقوامی آئی ٹی کمپنی نے 80 ہزار ملازمین میں سے گلوبل کمیونٹی ہیرو ایوارڈ سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سماعت سے محروم ان بچوں کے لئے کینڈا میں فنڈز بھی جمع کرتے رہیں گے اور مستقبل میں ان بچوں کو مختلف اسکالرشپس پر بیرون ملک بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر اویس اقبال نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن کے رکن بورڈ مظہر وال جی نے اظہار تشکر کیا ۔

تازہ ترین