• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 سالہ لیز پر لی گئی سرکاری اراضی واگذار کرانے کا حکم

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں مختلف مقاصد کیلئے 30سالہ لیز پر حاصل کی گئی سرکاری اراضی واگذار کرانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ جو اراضی پولٹری، واہی چاہی، ایگریکلچر، بارانی، ڈیری فارمنگ یا دیگر مقاصد کیلئے 30سالہ لیز پر حاصل کی گئی تھی اور ان کی لیز کا عرصہ ختم ہوچکا ہے انہیں فی الفور خالی کرایا جائے،واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 نومبر 2012کو 30 سالہ پرانی لیز پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین