• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات،سوک سینٹر کورنگی میں قابضین سے دکانیں اور دفاتر واگزار

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کو سستی رہائشی اسکیم کی فراہمی ہے،یہ بات انہوں نے ایگزیکٹیو بورڈ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کی دوسری میٹنگ میں بحیثیت چیئرمین اظہار خیال کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ہم طویل کٹھن سفر کے بعد عنقریب منزل پر پہنچے والے ہیں،اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی ندیم اقبال نے بتایا کہ انہوں نے کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے تعاون سے سوک سینٹر کورنگی میں قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانیں اور دفاتر واگزار کروالئے ہیں جبکہ وہاں غیر قانونی بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں،ایگزیکٹیو انجینئر محسن رضا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ری ٹریٹ اپارٹمنٹس سرجانی ٹاؤن کی تمام 58 دکانوں پر کوئی قبضہ نہیں ہے جنہیں نیلامی میں پیش کیا جاسکتا ہے،ایگزیکٹیو انجینئر طارق رفیع نے اپنے علاقے کی صورتحال سے آگاہ کیا،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے تمام متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایات دیں کہ واگزار کروائی گئی اراضی پر دوبارہ قبضے کی صورت میں محکمہ انسداد تجاوزات کے تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

تازہ ترین