• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوامی مسائل کا حل یقینی بنائے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے بلاتفریق عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے، سندھ حکومت پیرامیڈیکل اسٹاف کے سروس اسٹرکچر /ٹائم اسکیل کو فوری بحال کرے،سندھ بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات منظور کئے جائیں،کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی سے صحافی برادری کے جملہ مسائل حل ہونے چاہیئے ہیں،وہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پرصدر امتیاز فاران اور سیکرٹری ارمان صابر سمیت عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے بعد پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ملازمین سے خطاب کررہے تھے،قاری محمد عثمان نے کہاکہ 30فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ریکوری لیٹر کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی وجہ سے سندھ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو باعزت طور پر ختم کرائے۔

تازہ ترین