• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونی، گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی وارداتیں،پولیس ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے کالونی میں گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گروپ سرگرم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود سٹی ریلوے کالونی میں رات کو گھروں کی دیواریں پھلاند کر خنجر کی نوک پر گھر لوٹنے کی وارداتیں جاری ہیں،گزشتہ شب حنیفہ مسجد کے قریب خنجر گروپ کے ملزمان ایک گھر میں گھسے اور خواتین کو خنجر کی نوک پر یرغمال بنالیا،گھر کے مالک محمد علی نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے حملہ کرکےاسے زخمی کردیا۔

تازہ ترین