• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سائوتھ زون نے انویسٹی گیشن پولیس کے 7، ایس آئی اوزکے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آئی او انسپکٹرخالد کھرل کاتبادلہ کر کے ایس آ ئی اوکھارادر تعینات کر دیاگیا ،یہاں سے انسپکٹراعجاز اعوان کا تبادلہ انویسٹی گیشن سٹی آفس کردیا گیا، انسپکٹرمرتضیٰ مجیدکاانویسٹی گیشن سائوتھ سے تبادلہ کر کے ایس آئی او کے پی ٹی تعینات کر دیا گیا،ایس آئی او بوٹ بیسن انسپکٹرسہیل سلہری کاتبادلہ کر کے ایس آئی اوساحل تعینات کردیا گیا ، انسپکٹرحسن حیدر جعفری کا انویسٹی گیشن سائوتھ سے تبادلہ کر کے ایس آئی اوسول لائن تعینات کر دیا گیا،انسپکٹرچوہدری سعید اخترکا انویسٹی گیشن سائوتھ سے تبادلہ کر کے ایس آئی اوبوٹ بیسن تعینات کر دیا گیا ،جبکہ تقرری کے منتظر انسپکٹررانامحمد لطیف کوایس آئی اوڈیفنس تعینات کر دیا گیا۔
تازہ ترین