• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کے لیے احتجاجی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین نے جمعہ کو اسٹیل ٹائون موڑ سے ملیر پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی-ریلی کا اہتمام ’’تحریک ادائیگی واجبات ریٹائرڈ ملازمین پاکستان اسٹیل‘‘ نے کیا تھا۔ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھاتھا’’پاکستان اسٹیل کے ریٹائر ڈملازمین اور ان کے خاندانوں کو کسمپرسی کا شکار کس نے کیا؟انتظار آخر کب تک؟وفاقی حکومت اور پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ ملازمین کے واجبات فوری ادا کرے‘‘۔ ریلی کے اختتام پر تحریک کے رہنمائوں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین