• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، آئل ٹینکر کی صفائی کے دوران د م گھٹنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10میں آئل ٹینکر کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے  سے 17سالہ مصطفیٰ کو نیم بیہوشی کی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی اپنے والد کے آئل ٹینکر کے ٹینک کی صفائی کے دوران ٹینک میں موجود زہریلی گیس سے دم گھٹنے  سے جاں بحق ہوا ہے ، واقعہ اتفاقی طور پر پیش آیا ہے ، پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔
تازہ ترین