• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پرمجبور کردیا،دردانہ صدیقی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)آٹے کا بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پرمجبور کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اناج اور گیس پاکستان کی پیداوار ہیں ایسے میں ان ضروریات کا بحران پیدا ہوجانا ظاہر کرتا ہے کہ یہ مصنوعی بحران ہے جو ایک جانب امیر کو امیر تر اور غریب کو خودکشیوں پر مجبور کررہا ہے۔ دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی بحران کا فوری نوٹس لے ۔
تازہ ترین