• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون وے کی خلاف ورزی،4ہزار سے زائد چالان،120افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف مہم کا آغاز کر تے ہوئے120افراد کو گرفتار کر لیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 4ہزار 765چالان کیئے گئےاور 120افراد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر11لاکھ 46ہزار 650روپے کا چالان کیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمات درج کیئے گئے،سب سے زیادہ چالان ضلع غربی میں کیئے گئے جنکی تعداد1552ہے جبکہ ضلع جنوبی میں 761،سٹی میں 571،وسطی میں 840،شرقی میں294،ملیر میں 460جبکہ ضلع کورنگی میں 287چالان کیئے گئے،سب سے زیادہ مقدمات سٹی میں کیئے گئے جنکی تعداد64ہے ۔
تازہ ترین