• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح نمو سے متعلق اعداد و شمار جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح نمو سے متعلق اعدادوشمار بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال سب سے زیادہ معاشی ترقی بنگلہ دیش کی یعنی 8.1 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ برس یہ کم ہوکر 7.8 تک رہ سکتی ہے۔

اسی طرح رواں مالی سال بھارتی شرح ترقی 5.7 تک رہنے کا امکان ہے جو آئندہ برس 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہےجو کہ آئندہ برس کم ہوکر 2.1 رہنے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے انڈیا اور جنوبی ایشیا کے نمائندہ ایسوسی ایٹ ایکنامکس افیئرز آفیسر جولیان سلوٹ مان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر کمی انڈیا میں معاشی سست روی کی وجہ بنا۔

اس کے علاوہ بیرونی عناصر نے بھی معاشی ترقی کی رفتار سست کرنے میں کردار ادا کیا۔  

تازہ ترین