• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گندم کا بحران ،کراچی میں آٹا 66 روپے کلو ہوگیا

سندھ میں گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا


کراچی(رپورٹ /رفیق بشیر) سندھ میں گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ،کراچی میں چکی آٹے کی فی کلو قیمت 65 سے روپے سے بڑھ کر 66روپے تک ہوگئی ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نےکہاہےکہ ڈھائی نمبر چکی آٹے کی قیمت 57روپے اور سرکاری سطح پر چکی آٹے کی قیمت 45روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں اس وقت آٹے کی قیمت غیر مستحکم ہے ۔

سندھ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرجانے کے باوجود سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی، آٹے اور گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے قیمتوں کے تعین کے لئے جو صوبے میں میکنزم رائج ہے وہ حکومت کی کمزور رٹ کے باعث ختم ہوگیا ہے ۔

اس وقت ہر دکاندار آزاد اور آٹے کی قیمت بڑھتی جارہی ہے ، صوبے میں گندم کی نئی فصل مارچ کے پہلے ہفتے میں آئے گی ، حکومت نے فوری طور پر ایکشن نہ لیا تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین