اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں دستور (ترمیمی) بل 2019ء کے مختلف آرٹیکلز میں ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔