• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت31 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی ، جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ر یفرنس کیس کی سماعت کی جہاں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ملزم اقبال زیڈ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم اقبال زیڈ احمد بیمار ہے پیش نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین