• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبےاور حکومت مابین عدم اعتماد کی فضاء ختم کرنی ہوگی،احمد چنائے

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) بزنس لیڈر ، فلن تھراپسٹ اور سابق چیف ، سی پی ایل سی، سندھ احمد چنائے نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ذریعے غربت پر قابو پاسکتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کے درمیان عدم اعتماد کی فضاءکو ختم کرنا ہو گا،پاکستان کے نجی شعبے میں معاشرے کی بھلائی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، اگربغیر کوئی روکاوٹ ڈالے حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کی جائے تو بڑے کاروبار ی طبقے اور نجی شعبے صحت اور تعلیم سمیت مختلف کمیونٹی ڈویلیوپمنٹ پروجیکٹس کے ذریعے غربت پر کافی حد تک قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ’کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں نجی شعبے کا کردار‘ کے عنوان پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احمد چنائے نے مزید کہا کہ کوئی بھی حکومت خاص طور پر ترقی پذیر دنیا میں کمیونٹی کی شراکت اور تعاون کے بغیر ترقیاتی مقاصد حاصل نہیں کرسکتی ہے ،یہ بدقسمتی ہے کہ حکومت عوام کو تعلیم ، صحت اور دیگر معاشرتی ضروریات اور سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
تازہ ترین