• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کراچی جانے والی عوام ٹرین پر والٹن کے قریب نامعلوم افراد کا پتھرائو

لاہور ( جنرل رپورٹر )لاہور سے کراچی جانے والی عوام ٹرین پر والٹن کے قریب نامعلوم افراد نے پتھرائو کیا جس سے انجن کا فرنٹ کا شیشہ ٹوٹ گیاتاہم ٹرین کا عملہ محفوظ رہا ۔ جمعہ کے روز لاہور سے کراچی جانے والی عوام ٹرین لاہو ر سے روانہ ہونے کے بعد جیسے والٹن کے علاقے میں پہنچی تھی کہ اس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھر پھینکا گیا جس سے ٹرین کے انجن نمبر 6326 کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیاپتھرائو لائنوں کے اوپر سے گزرنے والے پیدل پل سے کیا گیا۔پتھرائو کے نتیجے میں ٹرین عملہ اور مسافر محفوظ رہا تاہم ٹرین کو والٹن کے قریب روک لیا گیاجسے بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد روانہ کیا گیا تاہم پولیس نے انجن ڈرائیور یعقوب وڑائچ کی اطلاع پر نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین