• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اعجاز عالم آگسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے انٹرفیتھ ہارمنی کو وزارت کا حصہ بنانے کے بعد پنجا ب حکومت کی جانب سے بین المذاہن ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بے شمار اقدامات کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں امن،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا شامل ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان بھر میں پر امن ماحول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس کے لئے تمام اسٹیک ہولدرز کو ملکر ساتھ چلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں رونما ہونیوالے حالیہ افسوسناک واقعہ کی مستقبل میں روک تھام کیلئے آپس میں اتحادو یگانگت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کوئی بھی شرپسند نفرت کی چنگاری کو نہ بھڑکا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا۔کانفرنس کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا ۔ دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب کے دوران تعلیم کے ذریعے امن و محبت کو فروغ دینے اور آپس میں بھائی چارہ اور یگانگت کو فروغ دینے میں کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔
تازہ ترین