• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونیوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام لیسکو کے سپرد

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوےکالونیوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام لیسکو کے سپرد کر دیا گیا ، اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر بنایا جائے گا اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، وحید کالونی میں ڈسٹری بیوشن سسٹم اپ گرڈ کرنے کا کام فوری شروع کر دیا گیا ہے جس کا دائرہ تمام ریلوے کالونیوں تک پھیلا دیا جائے گا، ریلوے کالونی میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام ریلوے کے سپرد تھا اور ریلوے ہی بلوں کا اجرا کر تی تھی ، ریلوے کا نظام بوسیدہ ہونے سے وولٹیج کے مسائل میں اضافہ ہو گیا، آئندہ لیسکو کے تعاون سے ریلوے کالونیوں میں تمام کھمبے اور میٹر بھی تبدیل ہو گے، وولٹیج میں بہتری اور بلنگ کانظام بھی وضع کیا جائے گا جس سے صارفین کو بہتر سہولیات دستیاب ہو گی، دریں اثنا لیسکو کی جانب سے آج ہفتہ قلعہمحمدی، ٹھوکرنیاز بیگ، گلبرگ ، کھیم کرن، مانانوالہ سمیت دیگر علاقوںمیں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔
تازہ ترین