• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان اورولی خان نے پوری زندگی جمہوری جدوجہد میں گزاری ،اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ،نذر علی پیر علی زئی ،عین الدین ترین ،حاجی کوکوخلجی ،محمد علی افغان ،ڈاکٹر اسحاق خلجی اور علی ترین نے مشرقی بائی پاس نورزئی ٹاؤن میں باچاخان کی 32ویں اور خان عبدالولی خان کی 14ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان اس خطے کی دو اہم شخصیات ہیں جنہوں نے ساری زندگی جمہوری جدوجہد میں گزاری ہمیں اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا ، اپنے عوام کوسہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہم ہر حد تک جاسکتے ہیں،فخر افغان باچاخان اور ان کے رفقاکار، پارٹی رہنمائوں او رکارکنوں نے پشتونوں کے روشن مستقبل کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ،پشتونخوا وطن اور پشتون قوم کودرپیش مسائل مشکلات سے چھٹکارا اے این پی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے ،اے این پی کے اکابرین اور قائدین نے پشتونخوا وطن ،پشتون قوم اور محکوم ومظلوم اقوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی اور ان کیلئے آواز بلند کی ہے بالخصوص افغان باچاخان اور ان کے رفقاء نے بیسویں صدی میں پشتون معاشرے میں پھیلے جہالت کے اندھیروں ، سماجی حقوق کے حصول اور پشتونوں میں اجتماعی قومی و سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لئے جو جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔ 
تازہ ترین