• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ بارش‘ٹرانسپورٹرز اور عوام21اور22جنوری کودوران سفر احتیاط کریں‘سیکرٹری ٹرانسپورٹ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کوئٹہ کے بیان کے مطابق تمام مسافر بردار کوچز،منی بس،مال بردار ٹرک، ٹریلرز، آئل ٹینکرز مالکان کو آگاہ کیا جاتاہے کہ آئندہ پیر 20جنوری اور منگل 21جنوری کو صوبے بھر میں برف باری اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لہٰذا تمام ٹرانسپوٹرز مال بردار اور مسافر بردار ان دنوں میں قومی شاہراہوں پر احتیاط سے سفر کریںتاکہ مسافروں کو ممکنہ حادثات یا مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ موسم کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہی حاصل کریں۔
تازہ ترین