• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی و سماجی سطح پر سکاؤٹس کی سرپرستی کی جائے:ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف سید منظور حسین شاہ اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ سکاؤٹس رفاحی و فلاحی تحریک میں اہم مقام رکھتے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ سکاؤٹس کی سرپرستی حکومتی و سماجی سطح پر کی جائے تاکہ انسانی فلاح و بہبود اور ملکی خدمت کے جذبات کو تقویت مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم، سول سوسائٹی فورم ملتان کے اشتراک سے سکاؤٹس کے اعزاز میں تقریب میں کیا جبکہ ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، میاں نعیم ا رشد، طاہرہ نجم، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، سجاد حسین بھٹی، ملک محمد شریف، اشفاق انصاری، محمد عمران اعظمی، غزل غازی، ملک امیر نواز، جاوید ا قبال خان، ڈاکٹر راشد حسینی، سجاد ملک، احمد بھٹہ، وقاص قریشی، بابا یوسف گل، محمد عادل انصاری، قمر ہاشمی، خورشید اکبر، مس نازیہ، ریاض بلوچ، مختار سومرو، تصور حیات سمیت دیگر شریک تھے،انہوں نے مزید کہا کہ سکاؤٹس ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں اور سماجی تصور انہی سے وابستہ ہے، سکاؤٹس وہ طبقہ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے رجحانات کو آگے بڑھاتا ہے بلکہ انسانی ہمدردی کے رویوں کو صحیح معنوں میں آگے بڑھانے کا واحد ذریعہ بھی ہیں، نوجوان سکاؤٹس ہمارے لئے قابل فخر ہیں، طاہرہ نجم، میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد نے کہاکہ سکاؤٹس تحریک کو منظم اور مربوط کرنے کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی بے حد ضروری ہے۔
تازہ ترین