• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن ڈسٹری بیوشن برانچ الیکشن، تنویر خان کامیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن ملتان ڈسٹری بیوشن برانچ الیکشن میں زبیر خان پیر گروپ کے نامزد امیدوار برائے برانچ سیکرٹری تنویر احمد خان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے 364 ووٹ حاصل کئےجبکہ مدمقابل شہزادہ اقبال گروپ کے امیدوار قیوم طور نے 135 ووٹ حاصل کئے، زبیر خان پیر گروپ کے نامزد امیدوار تنویر احمد خان کی کامیابی پرسید کاشف شاہ، اشفاق راجپوت، منتظم اعلٰی یعقوب خان، چیئرمین فتح اللہ نیازی، سیف الرحمان نے مبارک باد پیش کی، گروپ کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کامیابی کا جشن منایا۔
تازہ ترین