• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا دیہی مرکز صحت قادر پورراں پر چھاپہ،ڈاکٹر غائب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن ڈاکٹر سید وسیم الحسن رمزی نے رات گئے دیہی مرکز صحت قادر پورراں پر چھاپہ مارا جہاں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب پایا گیا جبکہ صفائی کے باقص انتظامات تھے،مرکز صحت کے لان میں نہایت گندگی تھی،باتھ رومز میں صابن تک موجود نہ تھا،ڈیوٹی روسٹر کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فہیم جاوید کی ڈیوٹی تھی مگر وہ غیر حاضر تھے،مرکز صحت پر ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں سکیورٹی گارڈز اور رہائشی سائیڈ پر لائٹس کا کوئی انتظام نہ تھا،پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا،ادویات بھی دستیاب تھیں،ڈائریکٹر ہیلتھ نے معاملات بہتر بنانے اور خامیاں دور کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین