• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیروالا میںتوہین مذہب کے خلاف شیعان حیدر کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کبیروالا کے علاقے میں توہین مذہب کے خلاف شیعان حیدر ملتان کے زیراہتمام کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں مختلف جماعتوں کے رہنما،علمائے کرام،ماتمی انجمنوں کے سالار،بانیان امام بارگاہ سمیت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر،مولانا غلام جعفر انصاری نے شرکت کی، شرکاء نے امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف شدید نعرے بازے کی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا ا یف آئی اے کا سائبرکرائم ونگ اُسامہ موچی کے دیگر ساتھیوں کو جو مختلف مقامات سے سوشل میڈیا پر گستاخی کررہے ہیں اُنہیں فی الفورگرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے، فروری میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ناموس امام مہدی کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر قائدین شریک ہوں گے۔
تازہ ترین