• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوفیلڈ دفاتر کے ملازمین کی مستقلی کیلئے شرائط میں نرمی کی درخواست

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسر انجینئر طاہر محمود نے فیلڈ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی ، ریگولرائزیشن کےلئے شرائط میں نرمی کرنے کی درخواست کردی ہے، سی ای او نے منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو اور جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) پیپکو کے نام خط میں موقف اختیارکیا ہے کہ ملازمین کی مستقلی کےلئے وضع کردہ ٹرمز آف ریفرنس( ٹی او آرز) میں پرفارمنس ایوولیوشن رپورٹس ( DER) اور سالانہ خفیہ رپورٹس ( ا ے سی آرز) کا "ویری گڈ" ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈیوٹی کی نوعیت اور فرائض کی ادائیگی کےلئے ماحول ایک جیسا نہیں ہوتا، فیلڈ آفیسز میں خدمات انجام دینے والے ملازمین سخت اور مشکل ترین ماحول میں خدمات انجام دیتے ہیں، کم چوری اور بہتر ریکوری والے علاقوں کی نسبت "ہارڈ ایریا" میں کام کرنے والے ملازمین کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے، وضع کردہ پالیسی کے تحت کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کی اکثریت ریگولرائزیشن کے معیار اور طریقہ کار پر پورا نہیں اترے گی، ملازمین کی کارکردگی اور پرفارمنس کے حوالے سے "ویری گڈ" کے سٹینڈرڈ کو نظر ثانی کرتے ہوئے"گڈ" میں تبدیل کیا جائے۔
تازہ ترین