• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ایس ٹی پرموشن کیلئے سینارٹی لسٹ بھجوادی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈی ای او ایجوکیشن طارق حبیب فاروق نے کہا ہے کہ پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی پرموشن کےلئے سینارٹی لسٹ بھجوادی گئی ہے، جن اساتذہ کے نام اس لسٹ میں شامل ہیں ان کو سکول اوقات کے بعد دفتربلائیں اور ان کے کوائف منگواکر تصدیق کرائیں جن کے نام رہ گئے ہیں ان کو بلائیں اورا ن کے کوالف لیکر ان کے نام درج کرائیں ، تاکہ جلد ازجلد سائنس ای ایس ٹی کی ترقی ہوسکے،یہ ساری فائلیں 20 جنوری تک مکمل کرکے جمع کرائیں پروشن کےلئے جمع ہونے والی فائلوں کی سکروٹنی جاری ہے جس کےلئے ان کے اصل ڈاکومنٹ منگواکر چیک کریں ان کو سکول وقت کے بعد بلائیں تصدیق کریں 14سے2016تک بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو مستقلی کیلئے کوائف ارسال کریں ۔
تازہ ترین