• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو اور عبدالحکیم کو محبوس خواتین کی بازیابی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو کو حکم دیا ہے کہ محبوس خاتون کو بازیاب کراکے21جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، فاضل عدالت میں نسیم بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بہن غلام زہرہ کو سرکاری ملازم سمیع اکبر نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے اسے کہیں بھی آنے جانے اور والدین سے ملنے کی اجازت نہیں، اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کے ذریعے بہن کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے،دریں اثنا ہائیکورٹ نے حبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم کو حکم دیا ہے کہ محبوس لڑکی کو بازیاب کراکے 22جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، فاضل عدالت میں کبیروالا کے محمد اقبال نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بہن پروین کو ملزمان اللہ داد اور اللہ بخش نے اغوا کرلیا اور اب غیرقانونی طور پر محبوس بنا رکھا ہے مقدمہ بھی درج کرایا لیکن مغویہ کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا گیا ۔
تازہ ترین