• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیاتفصیل کے مطابق پولیس نے5 منشیات فروشوں محمد منور ، محمد اکرم ، پنوں اور حمزہ حسن کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ مظفر آباد پولیس نےملزم عبدالوحید عرف وحیدا کو گرفتار کر کے 1060 گرام چرس برآمد کر لی ، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں محمد خلیل ، راشد ، سجاد حسین جبکہ بھیک مانگنے کےالزام میں جمیل ، محبوب اور جاوید کو گرفتار کر لیا، ممتاز آباد پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 9 جواریوں آصف ، قلندر ، مبشر ، جمیل ، فیاض ، تنویر ، کاشف، طارق ، افتخار اور شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا، شہری کو دھوکہ دہی سے ٹمپرڈ گاڑی فروخت کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر تھا نہ کینٹ پولیس نےمحمدکلیم کی درخواست پرمظہر اقبال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگانے کے الزام میں نیوملتان پولیس نے شہباز جبکہ بی زیڈ پولیس نے روح اللہ کیخلاف مقدمات درج کر لئے، سیتل ماڑی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا ،فراڈ اور جعلسازی سے جائیداد کے کاغذات تیار کرکے ہتھیانے کی کوشش پر تھا نہ چہلیک پولیس نےسب رجسٹرارکینٹ جمیل حیدر کی رپورٹ پر محمد اشفاق ، لیاقت علی، محمد صابر ، محمد اسلم، شفقت علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،بوگس چیک دینے پر تھانہ شاہ شمس پولیس نےمحمد نوید کی درخواست پر ساجد محمود جبکہ تھانہ سٹی جلالپورپولیس نے فہد ظہور کی درخواست پر محمد وسیم کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین