• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا، منیر اکرم

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا، منیر اکرم


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو اپنے جارحانہ اقدامات واپس لینے کا پیغام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خطرہ ہے، منیر اکرم

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل جب چاہے مسئلہ کشمیر کو اٹھا سکتی ہے، سلامتی کونسل کی 50 سال سے غیر فعال قرار دادیں اب فعال ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا ہے کہ نہ صرف چین بلکہ یو این سیکریٹری جنرل نے بھی اس حوالے سے واضح بیان دیا ہے۔

منیر اکرم  نے یہ بھی کہا کہ حقِ خودارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنےکی بھارتی کوششوں کو رد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین