• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کرکے غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، تبدیلی اگر غریبوں کا استحصال کرنا ہے تو ہم ایسی تبدیلی نہیں مانتے، مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مایوسیاں جنم لینگی جو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا، حکمران مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوؤں سے کام چلا یا جارہا ہے،جد ید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے نئی نسل کو آراستہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی طرف لیجایا جاسکتا ہے، دینی ودنیاوی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرناوالدین کا اولین فرض ہے،وہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہوگا۔

تازہ ترین