• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آئینی درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں شہرکراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں شہری محمود اخترنقوی نے حکومت سندھ، الیکشن کمیشن، سیکریرٹری بلدیات سندھ، سیکریرٹری وزارت خزانہ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاہےکہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ہےشہر کا میئر، ڈپٹی میئر ، کونسلر ،چیئر مین و دیگر غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے کام کر رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ فوری انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے اور الیکشن کمیشن 120 دنوں میں انتخابات منعقد کروائے۔
تازہ ترین