• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کوتقسیم نہیں،ایک قوم بنا کر مضبوط کرنے آئے ہیں،پی ایس پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن صوفیہ سعید نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو تقسیم کر نے نہیں بلکہ سب کو ایک قوم بنا کر مضبوط کرنے آئے ہیں، عزت اختیار،انصاف سب کیلئے پاک سرزمین پارٹی کامنشور ہے،پاک سرزمین پارٹی ہر زبان بولنے والے کی نمائندہ جماعت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ٹی کالونی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انچارج اور نیشنل کونسل کے رکن وحید شیراز ، نیشنل کونسل کے رکن شریف اعوان ،شعبہ خواتین کراچی کی صدر فوزیہ طیب اور سینئر نائب صدر روحی خان بھی موجود تھیں،صوفیہ سعید نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اقتدارمیں آکر عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرکے پاکستان اورپاکستانی عوام کی تقدیر بدل دے گی کیونکہ مصطفیٰ کمال پاکستان کے عوام کی آخری امید ہے انہوں نے ذمہ داران کو تلقین کی ہے کہ پی ایس پی کے پیغام کو لیکر عوام کے پاس جائیں۔
تازہ ترین