• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ قتل کی سماعت،محکمہ داخلہ کیس ریکارڈ پر سر رکھ کر سو رہا ہے،عدالت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عبدالعزیز قاتلانہ حملہ اور دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کے مرکزی ملزم عبد الوہاب کی یو اے ای سے پاکستان کو حوالگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منسٹری آف فارن افئیرز نے ہیڈ مشن یو اے ای کو اپنے دفتر بلوایا تھا، یو اے ای میں پاکستانی سفیر نے بھی دبئی حکام سے رابط کیا ہے،دبئی اور پاکستانی حکام نے ملزم عبد الوہاب کی حوالگی سے متعلق مزید مہلت طلب کی ہے ، آئندہ سماعت پر بتائیں گے کہ ملزم عبد الوہاب کو کب پاکستان کے حوالے کیا جاسکے گا، ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمہ روبیکا وہاب کو گرفتار کرنے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والا ایس ایس پی رینک سے کم نہ ہو، عدالت نے ڈی آئی جی شرقی اور جنوبی کو معاملہ کو ذاتی طور پر دیکھنے کی ہدایت کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے محکمہ داخلہ بھی کیس ریکارڈ پر سر رکھ کر سو رہا ہے۔
تازہ ترین