• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا آفاقی پیغام عام کرنے کی کوشش کی ہے،ڈاکٹر ریاض مجید،کانفرنس سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی دوروزہ کل پاکستان حمد و نعت کانفرنس کے پہلے روز صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض مجید کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد حمد ِباری تعالیٰ و نعت رسولؐ مقبول سے معاشرے میں عشق رسولؐ کو فروغ دینا ہے، کانفرنس کے ذریعے معاشرے میں اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ہے، اس موقع پر حمد و نعت اور اس میں کی جانے والی شاعری کے حوالے سے مختلف حمد یہ نعتیہ مقالا ت پیش کیے گئے،حمد پر مقالات کی مجلس ِ صدارت ڈاکٹر ریاض مجید ، محسن اعظم محسن، پروفیسر جاذب قریشی اور ڈاکٹر عزیز احسن نے کی، کانفرنس کے آخر میں طاہرحسین طاہر سلطانی نے شرکا ءسے اظہا ر تشکر کیا،کانفرنس کے دوسرے روز حمدیہ و نعتیہ مشاعروں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین