• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا پر پولیس افسر کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے،حلیم عادل

کراچی(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان کی جانب سے کچھ وزرا پر الزامات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے،کیوں کہ عوام وزراء سے متعلق ایسی رپورٹس پر پریشان ہیں،رپورٹس کے مطابق کوئی وزیر ڈاکوئوں کا سرپرست ہے تو کوئی منشیات فروشوں کا سرغنہ بنا ہوا ہے،ہم نہیں کہتے کہ الزامات درست ہیں،وہ بھی ہمارے پارلیمنٹیرین ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ جن وزراء کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تو وہ الزامات کی عدالتی تحقیقات کروائیں۔
تازہ ترین