• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت فاطمہؑ کی سیرت و کردار روشنی کا مینارہ ہیں،مولانا عون نقوی

کراچی( پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے ایام فاطمیہ کی مجالس سے ملیر ،رضویہ سوسائٹی،سرجانی ٹاؤن ،ڈیفنس سوسائٹی اور دیگر مقامات پر خطاب کیا اور کہا کہ دختر رسولؐ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرہ ؑ سے محبت ہم پر لازم ہے،آپ عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں ،آپ کی سیرت کردار اور علم و فضل روشنی کا عظیم مینارہ ہیں،آپ نے ہمیشہ اپنے بابا رسول اکرمؐ کی تعلیمات کو خواتین میں عام کیااور معاشرے کے اہم طبقے کی نمائندگی فرمائی،آج ہماری خواتین اپنے بچوں کو سیرت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہؐ سے روشناس کروائیں تاکہ دنیا و آخرت میں نجات حاصل ہو،مجالس میں سکندر زیدی،سہیل شاہ،ذیشان زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین