• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کے نرخ بڑھنے کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ہے،چیف سیکریٹری

ٹھٹھہ( نامہ نگار) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ھے جلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا ۔ این ایل سی کو کہہ دیا ھے وہ مختلف مقامات سے گندم فوری طور پر کراچی اور دیگر جگہوں پر فراھم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری نے روٹری کلب کی جانب سے تعمیر کیئے جانیوا لے160شیلٹرز یونٹ کے کا غذات اور چابیاں سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کی تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ سندھ بیراج کی تعمیر پر تحفظات کو دور کیا جائے گا اور وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے کسی بھی شاھراہ پر غیر قانونی ٹول ٹیکس برداشت نہیں کریں گے۔ ونڈ کوریڈور کے نتیجےمیں یہاں پر انقلابی ترقی ھو گی انہوں نے کہا کہ روٹری کلب کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر کیا جانیوالے روٹری جو گوٹھ ایک اچھا اور قابل تقلید عمل ھے۔ سندھ کے ھر ضلع میں روٹری جو گوٹھ نظر آنا چاہیے یہ ھمارے ساتھ پولیو ،تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں کام کر رھے ہیں لوگوں کی بھلائ کے لئیے سر ما یہ کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔کراچی میں روزگار ،تعکیم،صحت اور صنعتیں وغیرہ موجود ھیں لیکن کراچی سےباہرغربت ،بیروزگاری نظر آتی ھے حکومت اپنے طور پر ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رھی ھے لیکن سول سوسائٹی کو بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ھے انہوں نے کہا کہ آپ انٹرنیشنل ڈونرز لیکر آئیں ھم زمین کی نشاندہی کریں گے ۔تقریب میں پو لیس کے 8 شہداء کے ورثا کو بھی شیلٹرز یونٹ کی اسناد دی گئیں ۔
تازہ ترین