• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کا سب سے پستہ قد 27سالہ جوان انتقال کرگیا

دنیا کا سب سے پستہ قد 27سالہ جوان انتقال کرگیا 


کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سےپستہ قد جوان انتقال کرگیا۔27 سالہ نوجوان کھاجندرا تھاپا ماگر گزشتہ کچھ دنوں سے نمونیہ کا شکار تھا اور نیپال کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم یہ بیماری جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 1992 میں پیدا ہونے والے کھاجندرا تھاپا ماگر کا نام 2010 میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے پست قامت مرد قرار دیئے جانے پر شامل کیا گیا تھا، اس وقت ان کی عمر 18 سال تھی۔نیپال سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا قد 2 فٹ اور 2 اعشاریہ 42 انچ (67اعشاریہ 8 ملی میٹر) تھا۔

تازہ ترین