• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام قومیتوں کے بزرگوں کوکردار ادا کرنا ہوگا،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام قومیتوں کے بزرگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نفرتیں مٹا کر نوجوانوں اور بچوں کو یہ بتانا ہو گا کہ ان کے مسائل کا حل کسی سے دشمنی میں نہیں بلکہ لسانیت کو ترک کر کے مسائل کی بنیاد پر سیاست کرنے میں ہے،کراچی اور حیدرآباد کے مہاجروں کا نام لے کر پھر ایم کیو ایم نے استعفوں کا ڈرامہ شروع کر رکھا ہے یہ پارٹی کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ مہاجر قوم کے نام پر یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بزرگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اتنے کچے کانوں کے آدمی تھے کہ انہوں نے عامر خان کی باتیں سن کر کردار والے لوگوں کو گنوا دیا اور خود بھی فارغ ہو گئے اور اب اس کے بعد یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ایم کیو ایم اس وقت پوری ایم کیو ایم حقیقی بن چکی ہے۔ کراچی کی تمام قومیتوں کے بزرگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نفرتیں مٹا کر نوجوانوں اور بچوں کو یہ بتانا ہو گا کہ ان کے مسائل کا حل کسی سے دشمنی میں نہیں بلکہ لسانیت کو ترک کر کے مسائل کی بنیاد پر سیاست کرنے میں ہے۔
تازہ ترین