• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک کا رہائشی قتل ،ایف سی اہلکار گدھا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ )تھانہ پہاڑ پور کی حدود مین اڈا پر نامعلوم افراد نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے ٹانک کے علاقہ درکی کے رہائشی محمد بلال ولد گل محمد کنڈی کو ذاتی دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان وارادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر دوسرے واقعہ میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں ایف سی بلوچستان کا اہلکار35سالہ ناصر عباس ولد ملک سلطان سکنہ مٹھہ پور خورد جو چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے گدھا گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین