• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور دنیا کے 180 ملکوں میں تیسرا کرپشن فری ملک بن گیا

کراچی (پی پی آئی) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سنگاپور دنیا کے 180 ملکوں میں تیسرا کرپشن فری ملک ہے 2017میں سنگاپور کا نمبر 6تھا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو ملکوں کی درجہ بندی ان کے عوامی اداروں میں ہونے والی بدعنوانیوں کے مطابق کرتا ہے۔ سنگاپور نے100میں سے 85 پوائنٹس حاصل کیے، ڈنمارک 88 نمبر کے ساتھ پہلے نمبر پر اور نیوزی لینڈ 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عوامی اداروں میں ہونے والی بدعنوانی کی پیمائش مختلف طریقوں سے کرتی ہے اْس میں رشوت کی شرح ، عوامی فنڈز میں خْرد بْر د اور مفادات میں تنازعات کو بھی د رجہ بندی میں مد نظر رکھا جا تاہے ہیں۔سنگاپور پاکستان کے بعد آزاد ہوا جس وقت انگریز سنگاپور چھوڑ کر گئے اْس کے قانونی ادارے کمزور تھے بیشتر آبادی اَن پڑھ اور فی کس آمدنی بہت کم تھی کم و بیش تمام ادارے کرپٹ تھے لیکن اْنھوں نے بہت ہی کم وقت میں سنگاپور کو کرپشن سے پاک کر دیا۔لی کو ان یو سنگاپور کے پہلے وزیراعظم تھے اور وہ تقریباً 40سال تک ملک کے وزیراعظم رہے۔
تازہ ترین