• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی اور قومی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کے کام کریں گے، ٹوری رہنما

ڈڈلی /برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) حکمران کنزرویٹو پارٹی کی تاریخ ساز جیت، برطانوی عوام کا ٹوری کی پالیسیوں اور بورس جانسن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔ ہم لوکل ریجنل اور نیشنل سطح پر عوامی فلاح وبہبود، بیروزگاری کے خاتمے، ٹرانسپورٹ اور ہائوسنگ پر عوامی امنگوں کے مطابق کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈڈلی نارتھ سے پہلی بار ٹوری پارٹی کے ’’مارکولانگی‘‘ کے ممبر آف پارلیمینٹ منتخب ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے مسٹر میئر ویسٹ میڈلینڈ اینڈی سٹریٹ مارکولانگی ایم پی، سابق کونسلر محمد عارف، رانا ابرار، ساجد محمود، راجہ معروف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مارکولانگی کی کمپیئن ٹیم رانا ابرار تنویر، ساجد، معروف، عابد مختار، بالر جل کیرول، رانا رب نواز، حاجی مالک، محمد اویس، عنصر بشیر، ہنس مکھ گیتا، مسرز پٹیل سمیت تمام مختلف کمیونٹیز کی نمائندگی موجود تھی۔ نومنتخب ایم پی مارکو لانگی نےکہا کہ میں ذاتی طور پر آپ کا مشکور ہوں۔ ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں بارہ ہزار ووٹوں سے منتخب ہوا ۔ ڈڈلی نارتھ کی بھرپور نمائندگی کرو ں گا اور الیکشن سے قبل کشمیر ایشو پر میں نےکمٹمنٹ دی تھی۔ یقیناً پارلیمینٹ میں کشمیر پر آواز بلند کروں گا۔ لیڈر آف ڈڈلی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر وہاں سے کرفیو ہٹانے اور اس میں حق خود ارادیت کیلئے قرارداد منظور کرائیں گے تاکہ سینٹرل گورنمنٹ بھارت پر دبائو بڑھائے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریفرنڈم کی راہ ہموار کریں۔ میٹرو ویسٹ میڈلیڈ اینڈی سٹریٹ نے کہا کہ ٹوری پارٹی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ عوامی اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے وزیراعظم بورس جانسن ڈلیور کریں گے۔ ٹوری حکومت نے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے۔ ویسٹ میڈ میں ٹرانسپورٹ پر بھاری سرمایہ کاری ہو رہی ہے HS2پر کام ہورہا ہے ۔ ہوم لیس لوگوں کیلئے اب تک تقریباً 17ہزار نئے گھر بنا چکے ہیں۔ گھروں کی کمی کو پورا کریں گے۔ عوامی اعتماد ہے کہ ویسٹ میڈ سے 6نئے ممبران آف پارلیمینٹ منتخب ہوئے ہیں۔ بریگزٹ کے بعد برطانوی پڑھے لکھے نوجوان آگے بڑھ کر جاب حاصل کر سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سال مئی میں میٹرو میئر کے الیکشن اور پولیس اینڈ کرائم کمشنر کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ پولیس اینڈ کرائم کمشنر بھی ٹوری پارٹی کا منتخب کریں تاکہ مل کر سٹریٹ کرائم اور چاقو زنی جیسے واقعات سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

تازہ ترین