• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں سستے مکانات کی تعمیرکیلئے 4.8 بلین پونڈ خرچ کئے جائیں گے، میئر لندن

لندن( جنگ نیوز) میئر لندن صادق خان نے سٹی ہال میں عملے کے اخراجات میں82 فیصد اضافے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لندن کی کسی بھی سابقہ انتظامیہ کے مقابلے میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔ 2016-17 میںاس وقت کے میئر بورس جانسن کے آخری بجٹ میں عملے کے اخراجات 36 ملین پونڈ تھے جبکہ صادق خان کے 2020-21 کیلئے مجوزہ بجٹ کی مالیت 65.5 ملین پونڈ ہے ۔ کنزرویٹو کا کہنا ہے کہ میئر خان لاکھوں پونڈ سے صرف کچرے پر گولہ باری کررہے ہیں۔ میئر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر علاقوں میں اضافی اختیارات اور کاموں کی وجہ سے اخراجات بڑھے ہیں ۔ میئر کے کوئسچن ٹائم میں صادق خان نے کہا کہ ہم نے رہائش سے متعلق حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے ، لندن میں سستے مکانات کی تعمیر کیلئے 4.8 بلین پونڈ خرچ کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سستے گھروں کی جانچ پڑتال ٹھیک طور پر نہیں کی جارہی تھی اور اگر اس کام میں مستعد ی نہیں ہے تواس پر تنقید کی جا سکتی ہے ۔جی ایل اے میں کنزرویٹوز کے رہنما سوسن ہال نےسٹی ہال سٹاف کے اخراجات میں اضافے پر لندن کے میئر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ آپ کہاںیہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس عمارت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ اپنی حفاطت کیلئے زیادہ پولیس افسران چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین