• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں خودکشیوں کے بڑھتے رحجان پر اوورسیز کمیونٹی کا اظہار تشویش

لندن( نصیر احمد ) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس وجہ سے غریب افراد میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اوورسیز پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں تھیں لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود عمران خان کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور اب نوبت غریب لوگوں کی خودکشیوں تک پہنچ چکی ہے اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور غریب عوام کی ضروریات زندگی کو آسان بنائیں تاکہ ریاست مدینہ کا جو نعرہ انہوں نے لگایا تھا وہ بظاہر نظر آ سکے اوورسیز برٹش پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے غریب عوام کے ساتھ کئے گے وعدے پورے نہ کیے تو عوامی استحصال کا سلسلہ جاری رہا تو عوام کبھی ان کو معاف نہیں کرے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے جلسوں اور ایک سو چھبیس دن کے دھرنے میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام کے سامنے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اور عوام کو امیدیں دلائی تھیں کہ وہ برسراقتدار آ کر عوامی مشکلات کو ختم کریں گے لیکن تاحال کوئی ایسی پالیسیاں نظر نہیں آرہیں جو عوام دوست ہوں بلکہ عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

تازہ ترین