• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ( جنگ نیوز)سکاٹ لینڈ میں بھاری بھر کم پہاڑی گائےنے گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر آ کر ٹرین کو روک دیا ۔ سکاٹ لینڈ کے ریلوے ملازمین نے بتایا کہ ایک بھاری بھرکم گائے کو ریلوے کی پٹریوں پر گھومتے پھرتے دیکھا گیا جس کی وجہ سے مسافر ٹرین ایک گھنٹے تک رکی رہی۔اس حوالے سے سکاٹ لینڈ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایاگیا کہ ایک بڑی اور لمبے بالوں والی گائے قریبی پولوک کنٹری پارک سے فرار ہوکر ریل کی پٹریوں پر گھوم پھر رہی تھی جس کی وجہ سے ایک گھنٹے تک ٹرین کا راستہ بلاک رہا ۔ ادارے نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے ٹریولرز کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ بعد ازاں سکاٹ لینڈ ریلوے کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے گائے کو چارے سے بھری ایک ٹوکری دکھا کر ریلوے ٹریک سے ہٹایا گیا ۔

تازہ ترین