• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی جیولری شاپ میں فلمی انداز میں ڈکیتی

لندن( جنگ نیوز) برطانیہ میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کی تمام حدیں پار کردیں اور فلمی انداز میں جیولری شاپ میں گھس کر قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں 3 ڈاکو مہنگی ترین گاڑی ’’رینج روور‘‘ میں ایک جیولرزشاپ لوٹنے آئے ۔ انہوں نے دلیری سے جیولری شاپ میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی زیورات لے اڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو گاڑی کی مدد سے شیشہ توڑتے ہوئے جیولری شاپ میں جا گھسے اور ہتھوڑی سے جیولری ریکس کو توڑا اور سونا بیگ میں بھر کر فرار ہوگئے۔ اس واردات کے دوران دکان میں موجود خریدار اپنی جان بچا کر بھاگے البتہ ڈاکوؤں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ واقعے میں ملوث ویگر نامی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا تاہم دیگر دو ڈاکو تاحال فرار ہیں۔ پولیس ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزمان گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرکے وارداتیں کرتے تھے اور یہ گاڑی بھی مسروقہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی اداروں نے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین