• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگا جوڑا خریدنے کا مذاق اڑانے پر دلہن کا شادی سے انکار

لندن( جنگ نیوز) ایک دولہا کی جانب سے شادی کیلئے مہنگا جوڑا خریدنے کا مذاق اڑانے پر یورپی دلہن نے اس سے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا ۔ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق ایک یورپی شخص نے بتایا کہ دلہن نے اس لیے شادی کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کے مہنگا جوڑا خریدنے کا دلہا کی جانب سے مذاق اڑانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ اس شخص نے انٹر نیٹ پر یہ وجہ بتائی تو اس کے سب دوست اور دیگر لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔ مذکورہ پوسٹ کا علم اس کی دلہن کو ہونے پر معاملہ مزید بگڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدا میں جوش نے اپنی دلہن کی ایما کےمہنگا جوڑا خریدنے کی بات آن لائن شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے بہت سارے کمنٹس کیے تو اس کی دلہن برا مان گئیں اور اس نے جوش سے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔ دلہن کے انکار اور مہنگا جوڑا خریدنے کے حوالے سے ’جوش‘ نامی دولہا نے پوسٹ میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی شادی سادگی سے کریں گے اور مجموعی طور پر شادی پر ہر ایک 10 ہزار امریکی ڈالر تک خرچ کرے گا۔ دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کا سارا خرچہ اسی رقم میں سے کیا جائے گا ۔ جوش کے مطابق ان دونوں کے معاملات ٹھیک چل رہے تھے مگر حالات اس وقت خراب ہوئے جب دلہن نے مہنگا آن لائن جوڑا خریدا۔ جوش نے بتایا کہ اس جوڑے کی قیمت تقریبا 1110 امریکی ڈالر تھی جو انتہائی مہنگا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے ایما کو مشورے دیے اور بتایا کہ اس سے اچھے جوڑے انتہائی کم قیمت یعنی 50 سے 100 امریکی ڈالر میں آن لائن مل رہے ہیں ۔ اچھا ہو گا کہ تم سستے کپڑے خریدو۔ جوش کے مطابق خاتون نے اس کی بات پر عمل نہیںکیا اور کہا کہ اس جوڑے کی قیمت وہ خود ادا کرے گی ۔ دلہن نے اپنی ماں کی تمام پیش کشیں بھی مسترد کر دیں ۔ جوش نے لکھا کہ بات پیسوں کی نہیں بلکہ اصول اور سادگی کی ہے جسے ایما سمجھ نہیں پا رہی۔میں نے ایما کو مشورہ دیا کہ وہ شادی پر اپنی والدہ جبکہ میں اپنے والد کا شادی والا پرانا لباس پہنوں گا مگر ایما نے یہ مشورہ بھی مسترد کردیا۔ جوش کے مطابق بعد ازاں ایما نے اسے پاگل قرار دے دیا اور کہا کہ اگر ابھی وہ مہنگے لباس پر اتنا اعتراض کر رہے ہیں تو آگے کیا ہوگا ۔
تازہ ترین