• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی رابطوں میں بہتری کیلئے بسوں اور ٹرینوں پر توجہ کی ضرورت

لندن ( جنگ نیوز) ٹرانسپورٹ چیرٹی نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ریجنل ائرپورٹس کے بجائے بس اور ریل رابطوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے جو نقل و حمل کے پائیدار ذرائع ہیں ۔ بیٹر ٹرانسپورٹ کمپین کے چیف ایگزیکٹیو ڈیرن شرلے نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے علاقائی رابطوں میں بہتری اور 2050 تک کاربن کے اخراج کو خالص صفر تک پہنچانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی رابطوں کے ذرائع پر نظرثانی کر کے پائیدار نقل و حمل پر توجہ دینے کو یقینی بنانا چاہئے۔ بس اور ریل کے بہتر رابطے بشمول ناکارہ ریل لائنوں کی مرمت‘ بند سٹیشنز کو دوبارہ کھولنے اور نئی نسل کے ساتھ نقل و حمل کے تبادلے سے ملک بھر کی کمیونٹیز کو معاشرتی ، معاشی اور ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے۔
تازہ ترین